حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور پاکستان میں نماز عید الفطر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
انہوں نے خطبۂ عید میں عالم اسلام کو عید سعید کی مبارکباد دی اور ماہ مقدس رمضان المبارک میں روزے، عبادات، تلاوت قرآن مجید، لیلة القدر کی شب بیداریوں کی قبولیت کی بھی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران عبادت کا تسلسل ہمیں باقی ایام میں بھی جاری رکھنا چاہیے۔ رمضان المبارک نے ہمیں اجتماعیت کا ماحول دیا تھا، نماز جماعت ادا ہوتی تھی، افطاری کرتے تھے اور نماز جمعہ کو بھی برقرار رکھا گیا تھا۔