۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
رمضان

حوزہ/ حرم معصومہ (س) کے سپورٹ اسسٹنٹ نے بتایا کہ حرم کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کی افطاری کو آمادہ کرنے کے لئے 500 خادم ہر روز سر گرم عمل رہیں گے ، زائرین اور روزہ داروں کی خدمت میں روزانہ گرم کھانے کے 5ہزار پیکٹ اور 10 ہزار افطاری کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم معصومہ (س) کے سپورٹ اسسٹنٹ سید عبد الحمید رضوی نے ایک نیوز انٹرویو میں کہا: سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مہمان خانہ میں حرم کے زائرین اور روزہ داروں کے لئے افطار ی اور کھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

حرم معصومہ (س) کے سپورٹ اسسٹنٹ نے بتایا کہ حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کی افطاری کو آمادہ کرنے کے لئے 500 خادم ہر روز سر گرم عمل رہیں گے ، زائرین اور روزہ داروں کی خدمت میں روزانہ گرم کھانے کے 5ہزار پیکٹ اور 10 ہزار افطاری کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

حرم حضرت معصومہ قم (س) کے سپورٹ اسسٹنٹ نے کہا:ماہ رمضان المبارک میں روزانہ کم از کم پانچ ہزار افراد کے لئے کھانا تیار کیا جائے گا اور زائرین میں تقسیم کیا جائے گا، مناسبت کے ایام میں اس تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: ہر شب نماز مغرب اور عشاء کے بعد تقریباً 10,000 افطاری کے پیکٹ زائرین اور روزہ داروں میں تقسیم کیے جائیں گے اور بعض مناسبت جیسے ولادت و شہادت کے دنوں میں اس تعداد میں دو گنا اضافہ کر دیا جائے گا۔

سید عبد الحمید رضوی نے خیرین اور ڈونیشن کرنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا:رمضان المبارک میں افطاری کے لئے عطیات جس قدر زیادہ ہوں گے اسی مقدار میں کھانے اور افطاری کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا، اس لیے تمام مومنین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ عظیم ثواب میں شریک ہوں اور اس دسترخوان کی توسیع میں حصہ لیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ghulaam HASNAIN IN 17:38 - 2024/03/12
    0 0
    سلام علیکم کاش ھم بھی استفادہ کرتے