جمعرات 14 اگست 2025 - 18:11
ایام اربعین میں حرم حضرت معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا میں ۱۲۰ ہزار کھانے کی تقسیم

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا کے معاون امور خدمات سید عبدالحمید رضوی نے بتایا کہ ایام اربعین حسینی کے دوران حرم مطہر کے مہمان خانے میں زائرین اور مقامی عقیدت مندوں کی وسیع پیمانے پر پذیرائی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام‌ اللہ‌ علیہا کے معاون امور خدمات سید عبدالحمید رضوی نے بتایا کہ ایام اربعین حسینی کے دوران حرم مطہر کے مہمان خانے میں زائرین اور مقامی عقیدت مندوں کی وسیع پیمانے پر پذیرائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں مختلف اوقات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد کھانے تیار کر کے پیش کیے گئے۔ ان کے مطابق، کھانے کی تیاری میں ہمیشہ اعلیٰ معیار کے اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں اور صفائی و حفظانِ صحت کے تمام اصولوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے تاکہ زائرین کو بہترین اور با برکت کھانا پیش کیا جا سکے۔

سید عبدالحمید رضوی نے بتایا کہ کھانے کی تقسیم مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے، جن میں مهمانسرا میں براہِ راست کھانا پیش کرنا، ساتھ لے جانے کے لیے پیک کھانا دینا اور راہ میں قائم مفت اسٹالوں اور چائے خانوں میں تقسیم شامل ہے۔ یہ تمام انتظامات حرم کی اعلیٰ انتظامیہ کی نگرانی میں انجام پاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کھانے کی تیاری اور تقسیم پر آنے والے اخراجات حرم کے وسائل، عوامی تعاون اور مخیر حضرات کی امداد سے پورے کیے جاتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha