حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ خدمات زائرین کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں روزانہ چالیس ہزار افطار ی کے پیکیٹس جن میں روٹی، کھجور ،پنیر اور حلوا شامل ہے نماز مغربین کے وقت نمازیوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ حرم امام رضا علیہ السلام کے اطراف میں واقع 4 عوامی موکبوں پر ہر رات پانچ ہزار لوگوں کو افطاری تقسیم کی جاتی ہے جس میں روٹی، حلیم،چائے،کھجور،پنیر اور سبزی شامل ہوتی ہے ۔
علاوہ ازیں مشہد مقدس کے مختلف محلوں میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے روزانہ 2 ہزار كھانے تقسیم کئے جاتے ہیں۔
کھانا پکانا اور لوگوں میں افطاری کی تقسیم حرم امام رضا علیہ السلام کی قدیمی روایت ہے جسے ہر سال لوگوں کی جانب سے دئے گئے عطیات کی مد سے تقسیم کیا جاتاہے
آپ کا تبصرہ