۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
تصاویر/ سفره‌های افطاری حرم مطهر رضوی

حوزہ / حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں اس سوال کا جواب دیا کہ ماہ رمضان المبارک کا روزہ پہلے افطار کیا جائے یا پہلے نماز مغرب پڑھی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک کے مہینے میں اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ پہلے روزہ افطار کیا جائے یا پہلے نماز پڑھی جائے؟۔ جس کا جواب امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں دیا ہے۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:

"رمضان کے مہینے میں پہلے نماز پڑھو، پھر افطار کرو، مگر یہ کہ آپ کچھ لوگوں کے ساتھ ہوں جو افطار کے انتظار میں ہوں۔ اگر ان کی توقع یہ ہو کہ تم بھی ان کے ساتھ افطار کرو تو (ان کے احترام میں) ان کی مخالفت نہ کرو اور پہلے افطار کرو، ورنہ پہلے نماز پڑھو (پھر افطار کرو)۔

راوی نے پوچھا: میں ایسا کیوں کروں اور کیوں پہلے نماز پڑھوں؟!

آپ علیہ السلام نے فرمایا: کیونکہ تم پر دو فرائض ہیں: ایک افطار اور دوسرا نماز۔ تو اس چیز سے شروع کرو جو دوسرے سے افضل ہے اور وہ نماز ہے ۔

پھر انہوں نے فرمایا: اور تم روزہ دار ہو۔ اس لیے اگر تم اپنی نماز روزے کے ساتھ ادا کرو گے اور روزہ کو نماز کی ادائیگی کے ساتھ ختم کرو گے تو یہ کام میرے لیے زیادہ محبوب ہے۔

وسائل الشیعہ، ج ۱۰، ص ۱۵۰، ح ۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .