۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے انٹرفیتھ آف ملٹن کونسل میلبورن، آسٹریلیا کی طرف سے دیئے گئے افطار پارٹی میں شرکت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے انٹرفیتھ آف ملٹن کونسل میلبورن کی طرف سے دیئے گئے افطار پارٹی میں شرکت کی۔ حکومت آسٹریلیا کی طرف سے دئے گے اس افطار ڈنر کا مقصد بین المذاھب و مسالکی ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دینا تھا۔

امام جمعہ میلبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے انٹرفیتھ آف ملٹن کونسل میلبورن کی طرف سے دیئے گئے افطار پارٹی میں شرکت کے بعد مختلف مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ہم حکومت کے اس عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بین المذاھب و مسالکی ہم آہنگی کے پیغام کو سراہتے ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: اسلام وہ واحد مذہب ہے جو انسان کے دلوں کو جوڑنے کا درس اور نفرت و تفریق پھیلانے والے عناصر سے بیزاری کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام کسی کے مقدسات کی توہین کرنے کی ترغیب نہیں دیتا اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ صرف اسلام کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔

امام جمعہ میلبورن نے مزید کہا: ہمیں آپس میں مل کر ایسے ہی پیغام کو عام کرنا چائیے جو تمام مذاہب کو جوڑنے کا باعث بنے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس افطار ڈنر میں تمام مکاتب فکر اور مختلف ممالک کے مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے علماء کے علاوہ پاکستان، بوسنیا، افغانستان، افریقا، ترکی، لبنان اور ہندوستان کے مختلف افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .