حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ جمعہ کو اسپین کے شہر ویلینسیا کے میونسپل سکوائر میں اسلامی مذاہب کی ہماہنگی اور اتحاد کا خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا جب وہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد جمع ہوئے اور مل کر روایتی مسلم کمیونٹی میں مذہبی، سیاسی اور ثقافتی تعصبات کو مسترد کرنے کی غرض سے ایک "جشنِ افطاری ہماہنگی" کے عنوان سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔
واضح رہے کہ ویلینسیا پہلا بڑا یورپی شہر ہے جس نے اس نوعیت کی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ یہ تقریب ویلنسیا کے اسلامک کلچرل سینٹر اور کاسا مراکش سینٹر کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔
قابلِ ذکر ہے کہ اذان مغرب اور افطاری سے قبل پروگرام میں شریک مختلف اداروں کے افراد نے اپنے ایک مشترکہ بیانیہ میں مذہبی، سیاسی اور ثقافتی امتیازات اور تعصبات کی مذمت کرتے ہوئے یکجہتی اور پرامن بقائے باہمی پر زور دیا۔