۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسپین

حوزہ/ اسپین کے ایک چرچ پر ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ایک پادری کی ہلاکت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے امن اور سلامتی کے مقصد سے مسلمانوں نے مارچ نکالا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کے بعد ویلنسیا میں اسلامی کمیشن آف اسپین کے نمائندے نے اسپین کے ایک چرچ پر ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ایک پادری کی ہلاکت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے امن اور سلامتی کے مقصد سے مارچ نکالا اتحاد و یکجہتی اور رواداری کا ثبوت دیا۔سو سے زائد مسلمانوں نے چرچ چوک تک خاموش مارچ کیا جہاں ریورنڈ عیسیٰ کوربی نے ان کا استقبال کیا۔

میئر جیسس راؤس اور مقامی نمائندوں نے مسلمانوں میں شمولیت اختیار کی اور تقریب کا آغاز ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا۔ اس کے بعد والنسیا میں اسلامی کمیشن آف اسپین کے نمائندے زین العابدین نے متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، حمایت اور تعزیت کے لیے ایک مختصر تقریر کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان جارحانہ اقدامات کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

زین العابدین نے کہا: آسمانی کتابوں میں سے کوئی بھی کتاب کسے کے ناحق قتل کی حمایت نہیں کرتی، اور حضرت نوح، ابراہیم، یعقوب، موسیٰ، عیسیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سمیت تمام انبیاء کا پیغام قتل سے بچنے کا تھا۔

تقریب کے بعد ریورنڈ جیسس کوربی نے ایک تقریر کی اور پوپ فرانسس کے حوالے سے کہا: "کوئی مذہب تشدد یا جنگ کو فروغ نہیں دیتا، اور قتل کی حمایت نہیں کرتا۔"
انہوں نے مزید کہا: اسلامی برادری کی طرف سے یہ بہت خوبصورت اور جذباتی اقدام ہے۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے امن کے لیے دعا کی اور تمام حاضرین نے آمین کہا۔

پھر دونوں مذہبی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ تقریب کے اختتام پر میئر جیسس راؤس نے متعدد گروپوں کا شکریہ ادا کیا جو شہر میں امن کی حمایت کرتے ہیں جن میں اسلامک سینٹر کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .