حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جیلوں میں مذہبی امداد کے سلسلے میں،اسلامک کمیشن آف اسپین کے نمائندے شیخ عادل نجار نے اسپین کے علاقے اکسٹریماڈورا (Extremadura)میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمان قیدیوں کی مدد کے سلسلے میں شہر باداجوز کا سفر کیا اور قیدیوں میں کھجور، جانماز اور قرآن کریم تقسیم کیا۔
اس کے علاوہ شیخ عادل نجار نے رمضان المبارک کے دوران اسپین کے مرکزی شہر باداجوز کے مسلمانوں کی صورت حال کے بارے میں سیکیورٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سینڈرا آریس اور علاج کی ڈپٹی ڈائریکٹر ماریا ویسینٹ سے بات کی۔