۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
بحرین

حوزہ / حالیہ ہفتوں میں حکومتِ آلِ خلیفہ کے اپنے شہریوں پر مظالم میں شدت آئی ہے۔ ان مظالم کا شکار بچے، جوان اور بڑی عمر کے افراد سبھی ہو رہے ہیں۔ بے گناہ قیدیوں کو سزائے موت کے حکم سنائے جا رہے ہیں جبکہ زندانوں میں بیمار قیدیوں کی تشویشناک حالت کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شہر "سترہ" کے الخارجیہ نامی ٹاؤن میں ایک ہفتے سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور پانچ نوجوانوں (جن کی عمریں 14 سے 15 سال ہیں) کی گرفتاری کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ ان نوجوانوں کے نام یہ ہیں: محمد جعفر الکویتی عمر 15 سال، منتظر جعفر الکویتی عمر 14 سال، مقتدی جعفر الکویتی عمر 15 سال، أحمد فاضل أحمد حبیل عمر 15 سال اور محمد عبد الزهراء منصور عمر 15 سال۔

بحرین میں موجود اس زندان میں 500 قیدی لڑکے موجود ہیں جنہیں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں زندان میں ڈال دیا گیا ہے۔

ادھر "جمعیت العمل الاسلامی" نے جعفر سلطان اور صادق ثامر نامی دو بحرینی قیدیوں کو علاج کی سہولت سے محروم کر دیا ہے۔ ان قیدیوں کو ناصرف علاج معالجہ کی سہولت سے محروم کیا گیا ہے بلکہ انہیں اپنے رشتہ داروں سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .