۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
بحرین

حوزہ/ مظاہرین نے ملک کی جیلوں میں کرونا کے پھیلاو کی وجہ سے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بحرین کی حزب اختلاف کے مطابق، حکومت قیدیوں میں امراض قلب کو فروغ دے رہی ہے اور اپنے مخالفین کو شکست دینے کیلئے اس نئے طریقہ پر عمل پیرا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی المیادین کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ چند دنوں سے جاری مظاہروں کے سلسلے میں بحرینی عوام نے قیدیوں کی رہائی کے لئے مسلسل چوتھے دن بھی ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالیں۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ملک کی جیلوں میں کرونا کے پھیلاو کی وجہ سے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بحرین کی حزب اختلاف کے مطابق، حکومت قیدیوں میں امراض قلب کو فروغ دے رہی ہے اور اپنے مخالفین کو شکست دینے کیلئے اس نئے طریقہ پر عمل پیرا ہے۔

الدراز، ابو صبیع، ستیرہ، السنابیس، الدیر اور النویدارت اضلاع میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں اور مظاہرین نے الخلیفہ حکومت کی طرف سے ملک کی جیلوں میں کرونا کے مریض قیدیوں کی تعداد کے بارے میں خبروں کی سنسرشپ کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ بحرین میں 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران گیارہ ہزار سے زیادہ بحرینی باشندوں کو بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ متعدد مخالفین سے ان کی شہریت بھی سلب کر لی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .