حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے معروف شیعہ عالم دین و امام صادق علیہ السلام مسجد کے خطیب جمعہ شیخ محمد سنقور کو گرفتار کرلیا ہے۔ بحرینی عوام نے مذمت کرتے ہوئے حکام کے اس اقدام کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین شروع کردیا ہے اور مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کئے اور شیخ محمد سنقور کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق،بحرین کے کرائمنل تحقیقاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ شیخ محمد سنقور نے خطبہ نماز جمعہ میں قانون کی حلاف ورزی کرتے ہوئے بحرینی حکام کی توہین اور اشتعال انگیزی سے کام لیا ہے۔ بحرین کی جمعیت الوفاق کے ایک رہنما جمیل کاظم نے شیخ سنقور کو اسلامی مفکر و دانشور قرار دیتے ہوئے انھیں بحرین کا ایک اعتدال پسند عالم دین ہونے سے تعبیر کرتے ہوئے ان کا بھرپور دفاع کیا ہے اور کہا ہےکہ شیخ سنقور، بحرین میں سیکورٹی کی ضمانت اور عدل و انصاف کے مدافع ہیں ۔
واضح رہے کہ شیعہ مسلمانوں پر بحرینی حکومت کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، آل خلیفہ بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی شہریت سلب کرکے غیر ملکی افراد کو ملک کی شہریت سے نواز رہی ہے جو بحرینی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔
بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے اب تک مختلف سیعہ علماء کے خلاف سازشیں کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں، بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔