۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید عبد الله غریفی بحرین

حوزہ/ بحرینی مایہ ناز شیعہ عالم دین آیت اللہ سید عبداللہ الغریفی نے بحرینی حکام کی جانب سے شیخ محمد صنقور کی رہائی کے فیصلے کی قدردانی کرتے ہوئے ایک بار پھر دیگر تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی مایہ ناز شیعہ عالم دین آیت اللہ سید عبداللہ الغریفی نے بحرینی حکام کی جانب سے شیخ محمد صنقور کی رہائی کے فیصلے کی قدردانی کرتے ہوئے ایک بار پھر دیگر تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ کے قفول نامی شہر کی مسجد امام صادق علیہ السلام میں خطاب کے دوران کہا کہ شیخ محمد صنقور بحرین کی علمی اور قابلِ فخر شخصیات میں سے ایک ہیں اور ہمیں ان کے علم و ثقافت پر فخر ہے۔ وہ فقہی، دینی، علمی اور اخلاقی علوم پر دسترس رکھنے والے عظیم عالم دین ہیں۔ شیخ محمد صنقور اپنے مذہب اور ملک کے وفادار ہیں اور اتحاد و وحدت، محبت اور دوستی کے علمبردار ہیں۔

آیت اللہ غریفی نے کہا کہ بحرین میں تمام اچھی اقدار کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ملک میں پرامن بقائے باہمی کیلئے ماحول کو سازگار کرنے کی ضرورت ہے، لہٰذا تمام قوتیں خیر و ہدایت کی راہ میں تعاون کریں، ادارے تعمیر و تعمیر نو کیلئے کوشاں ہوں۔

آیت اللہ غریفی نے مزید کہا کہ ہمیں بحرین کے تمام بحرانوں کے حل کیلئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ملک میں امن اور استحکام کے ساتھ خوشحالی آئے۔

بحرینی شیعہ عالم دین نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی پالیسیاں، عوام کے ارادے اور صاحبان علم، ثقافت اور فکر کی اصلاح ہو جائے تو ملک طاقتور ہو جائے گا اور اگر تفرقہ اور کرپشن پر قابو نہیں پایا تو اس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .