۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیخ عیسی قاسم

حوزہ/ بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی احمدقاسم نے کہا: بحرین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے لوگوں کے مذہبی اور ثقافتی تشخص اور پہچان کی حفاظت ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی احمدقاسم نے کہا: بحرین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے لوگوں کے مذہبی اور ثقافتی تشخص اور پہچان کی حفاظت ضروری ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ اگر بحرینی حکمران نہیں جانتے ہیں تو جان لیں کہ بحرین اور اس کے لوگ امریکہ اور اسرائیل کی طرح بے دین و فاسد نہیں ہیں۔

آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم نے اس بات پر تاکید کی کہ بحرین کا دین اسلام ہے اور اسلام کے بنیادی عقائد بالکل واضح ہیں، اور بحرین کی طاقت اور اس کی استقامت اور استحکام اسی میں ہے کہ ہمیشہ عوام کا احترام کرے اور ان کے حقوق کو پامال نہ کرے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحرین کی حکومت اور بحرین میں امریکی سفارت خانہ اس ملک میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .