۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آمریکا و ہمجنگرایی

حوزہ/ عراقی سیاسی کارکن نے کہا کہ امریکہ اس ملک میں بدعنوانی اور ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی شیعہ رابطہ کمیٹی کے رہنما جبار عودہ نے آج (جمعہ) کو ایک انٹرویو میں نے کہا کہ امریکہ عراق میں بدعنوانی اور مغربی ثقافت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا : امریکہ اور مغربی ممالک عموماً ہر روز اپنا اصلی چہرہ دکھا ہی دیتے ہیں اور غلط اخلاقی اقدار کو ترویج کرتے ہیں اور ہم جنس پرستی نامی انحطاط کی حمایت کرکے یہ ظاہر کرتے ہیں، مغرب اس بدصورت چیز کو ایک مقدس چیز سمجھتا ہے اور اسی وجہ سے اس نے اسے پھیلانے اور اس کی حمایت کے لیے قوانین بنائے ہیں۔

جبار عودہ نے مزید کہا: "واشنگٹن نے عراق میں اپنے نام نہاد ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے پروگراموں کے نام پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں تاکہ ہم جنس پرستی کی وبا کو مختلف شکلوں میں پھیلایا جا سکے، اس سلسلے میں بغداد میں بعض مغربی سفارت خانوں میں ہم جنس پرستی کے جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں جو کہ اس مسئلے کا ٹھوس ثبوت ہے۔

عراق میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کروڑوں ڈاکر خرچ کر رہا ہے

جبار عودہ کا یہ بیان واشنگٹن کے ایگزامینر اخبار کے گزشتہ منگل کو ایک خبر شائع ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں صاف کہا گیا ہے کہ امریکہ نے تین عراقی یونیورسٹیوں کو موسمیاتی تبدیلی اور جنسی مساوات پر پروگرام منعقد کرنے کے لیے 12.5 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

جبار عودہ نے مزید کہا کہ ان پروگراموں کا مقصدیہ ہے کہ عراق میں ہم جنس پرستی کو عام کیا جائے اور عراقیوں کے ذہنوں پر قبضہ اور ان پر حکومت کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .