۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
نمائندہ ولی فقیہ کاشان

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: داعش نے شام پر قبضہ کرنے کے بعد عراقی لڑکیوں کو دوسرے ممالک میں بھیج کر انہیں بیچ دیا، اس وقت دنیا بھر سے 4 لاکھ لڑکیاں جرمنی میں جنسی غلامی کے شکار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: اس وقت بھی ابلیس کے خلاف جنگ جاری ہے،اس جنگ میں ایک طرف طرف امام زمانہ (عج) ہیں اور دوسری طرف مغربی ممالک اور ہالی ووڈ کی پوری شیطانی دنیا ہے، اسلام نے والدین کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے، لیکن ہالی ووڈ اور مغربی ممالک ہمجنس پرستی کو فروغ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مرد اور عورت کے درمیان شادی کے بجائے دو مرد یا دو عورتیں آپس میں شادی کریں اور ایک ساتھ رہیں۔

ایران کے صوبہ اصفہان میں مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا : اسلام نےحیا، عفت اور حجاب کو اہمیت دیا ہے، لیکن اس کے برخلاف مغربی ممالک اور ہالی ووڈ نےبے حیائی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، اہل مغرب کہتے ہیں کہ اگر میاں بیوی میں سے کسی نے خیانت کی تو دوسرے کو بھی خیانت کرنے کا حق ہے۔

انہوں نےکہا: ہالی ووڈ امام زمانہ (عج) کو ایک متشدد اور ظالم وجابر انسان کے طور پر پیش کرتا ہے، جب کہ امام زمانہ (عج) بہت ہی محبتی اور لطیف و مہربان ہیں، شہید قاسم سلیمانی نے مذہبی اقدار کے تحفظ اور حرم اہل بیت (ع) کے دفاع میں داعش کا مقابلہ کیا اور انہیں نیست و نابود کر دیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: داعش نے شام پر قبضہ کرنے کے بعد عراقی لڑکیوں کو دوسرے ممالک میں بھیج کر انہیں بیچ دیا، اس وقت دنیا بھر سے 4 لاکھ لڑکیاں جرمنی میں جنسی غلامی کے شکار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .