بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَمِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ إِن تَأْمَنْهُ بِقِنطَارٍ يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ وَمِنْهُم مَّنْ إِن تَأْمَنْهُ بِدِينَارٍ لَّا يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ إِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَائِمًا ۗ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّيِّينَ سَبِيلٌ وَيَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿آل عمران، 75﴾
ترجمہ: اور اہل کتاب میں سے کوئی تو ایسا ہے۔ کہ اگر تم ڈھیر بھر روپیہ بھی بطور امانت اس کے پاس رکھو تو وہ تمہیں ادا کر دے گا۔ اور ان میں کوئی ایسا بھی ہے کہ اگر اس کے پاس ایک دینار (اشرفی) بھی بطور امانت رکھو تو جب تک تم اس کے سر پر کھڑے نہ رہو وہ تمہیں واپس نہیں کرے گا (یہ بدمعاملگی) اس وجہ سے ہے کہ ان کا قول ہے کہ ہم پر امیّون (ان پڑھ عربوں جوکہ اہل کتاب نہیں) کے بارے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ اور وہ جان بوجھ کر اللہ پر جھوٹ منڈھتے ہیں.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ اہل کتاب میں بھی بہت امانتدار لوگ پائے جاتے ہیں.
2️⃣ افراد کی قدر و قیمت جانچنے کا معیار ان کی امانتداری ہے.
3️⃣ لوگوں کے ساتھ منصفانہ اور اور حقیقت پسندانہ برتاؤ کرنا ضروری ہے.
4️⃣ اجتماعی اور انفرادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف مسلسل قیام ہی انہیں اس کام سے روکنے کا طریقہ ہے.
5️⃣ بعض اہل کتاب کا غیر مذہب لوگوں کے حقوق کے بارے میں ذمہ داری کا احساس کرنا.
6️⃣ نسل پرستی اور احساس برتری دوسروں کے حقوق کے تجاوز کا پیش خیمہ.
7️⃣ بدعت قائم کرنا، ظلم و ستم اور اجتماعی و معاشرتی معاہدوں کو توڑنے کی توجیہ کا ذریعہ ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران