۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عطر قرآن

حوزہ|بعض اہل کتاب کی اہل ایمان کو گمراہ کرنے کی کوشش۔ کافروں کی طرف سے گمراہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا مؤمنین کو متنبہ کرنا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَدَّت طَّائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ ﴿آل عمران، 69﴾

ترجمہ: اہل کتاب کا ایک گروہ چاہتا ہے کہ کاش وہ تمہیں گمراہ کر سکے حالانکہ وہ اپنے سوا کسی کو بھی گمراہ نہیں کرتے مگر انہیں اس کا شعور نہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ بعض اہل کتاب کی اہل ایمان کو گمراہ کرنے کی کوشش.
2️⃣ کافروں کی طرف سے گمراہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا مؤمنین کو متنبہ کرنا.
3️⃣ دوسروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنا اپنی گمراہی کو زیادہ کرنا ہے.
4️⃣ جو لوگ دوسروں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں وہ بے خبری میں اپنی ہی گمراہی میں اضافہ کر لیتے ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .