۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|یہودی اور نصرانی علماء کا جانتے بوجھتے حق کو باطل کے ساتھ ملانا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی مذمت۔ یہودی اور عیسائی علماء حق کو باطل کے ساتھ ملا کر اور حق کو چھپ کر لوگوں کو گمراہ کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ ‎﴿آل عمران، 71﴾‏

ترجمہ: اے اہل کتاب! حق کو باطل کے ساتھ کیوں گڈمڈ کرتے ہو؟ اور حق کو کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو (کہ حق کیا ہے).

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ یہودی اور نصرانی علماء کا جانتے بوجھتے حق کو باطل کے ساتھ ملانا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی مذمت.
2️⃣ یہودی اور عیسائی علماء حق کو باطل کے ساتھ ملا کر اور حق کو چھپ کر لوگوں کو گمراہ کرتے تھے.
3️⃣ حق کو چھپانا اور اسے باطل کے ساتھ ملانا حرام ہے.
4️⃣ حق کو ظاہر کرنا اور اسے باطل کے ساتھ نہ ملانا علماء اور آگاہ انسانوں کا فریضہ ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .