۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ| غیر خدا کی پرستش کی نفی، شرک کی نفی، اور غیر خدا کی حکمرانی قبول نہ کرنا یہ تمام ادیانِ الہیٰ میں قدر مشترک ہے۔توحید عبادی، شرک کی نفی اور غیر خدا کی حاکمیت کو ردّ کرنا منطقی اور عادلانہ بات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّهِ ۚ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ ﴿آل عمران، 64﴾

ترجمہ: (اے رسول) کہیے اے اہل کتاب! آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک اور یکساں ہے (اور وہ یہ کہ) ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائیں، اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا اپنا رب (مالک و مختار) نہ بنائے۔ اور اگر یہ لوگ اس (دعوت) سے منہ موڑیں تو (اے مسلمانو) تم کہہ دو کہ گواہ رہنا ہم مسلمان (خدا کے فرمانبردار و اطاعت گزار ہیں).

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ غیر خدا کی پرستش کی نفی، شرک کی نفی، اور غیر خدا کی حکمرانی قبول نہ کرنا یہ تمام ادیانِ الہیٰ میں قدر مشترک ہے.
2️⃣ توحید عبادی، شرک کی نفی اور غیر خدا کی حاکمیت کو ردّ کرنا منطقی اور عادلانہ بات ہے.
3️⃣ عبادت اور ربوبیت میں توحید، وحدت کا معیار اور احساس ہے.
4️⃣ توحیدی عقیدہ انسان کی اعلیٰ ظرفی اور عظمت کا موجب ہے.
5️⃣ عبادت اللہ تعالیٰ کے لئے مختص ہے.
6️⃣ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ اہل کتاب کو فکری آزادی اور مستقل شخصیت بننے کی دعوت دیں.
7️⃣ اللہ تعالیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا تمام ادیان کی روح ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .