۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|دلیل قائم کرنے کے بعد اثباتِ حق کے لئے نتیجہ بخش راستہ مباہلہ ہے۔مباہلہ میں حق کے مقابل کے بارے میں نفرین و بددعا کی قبولیت کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنفُسَنَا وَأَنفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ﴿آل عمران، 61﴾

ترجمہ: اے پیغمبر (ص) اس معاملہ میں تمہارے پاس صحیح علم آجانے کے بعد جو آپ سے حجت بازی کرے تو آپ ان سے کہیں کہ آؤ ہم اپنے اپنے بیٹوں، اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر مباہلہ کریں (بارگاہِ خدا میں دعا و التجا کریں) اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں۔ (یعنی ہم اپنے بیٹوں کو بلائیں تم اپنے بیٹوں کو، ہم اپنی عورتوں کو بلائیں تم اپنی عورتوں کو اور ہم اپنے نفسوں کو بلائیں تم اپنے نفسوں کو پھر اللہ کے سامنے گڑگڑائیں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت کریں).

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ عیسائیوں کے خلاف دلیلیں قائم کرنے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انہیں مباہلہ کی دعوت دینے کا حکم.
2️⃣ دلیل قائم کرنے کے بعد اثباتِ حق کے لئے نتیجہ بخش راستہ مباہلہ ہے.
3️⃣ مباہلہ میں حق کے مقابل کے بارے میں نفرین و بددعا کی قبولیت کی ضمانت فراہم کی گئی ہے.
4️⃣ مباہلہ کے اقدام کرنے کی شرط علم و یقین ہے.
5️⃣ آیہ مباہلہ میں "ابنائنا" کا واحد مصداق امام حسن و حسین علیہما السلام ہیں.
6️⃣ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی انتہائی عظمت.
7️⃣ حضرت علی علیہ السلام، نفسِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انتہائی عظمت کے مالک ہیں.
8️⃣ اہم معاشرتی مسائل میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی شرکت کر سکتی ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .