۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عطر قرآن

حوزہ|حضرت آدم اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کی خلقت میں مشابہت۔ حضرت آدم اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کی خلقت استثنائی تھی۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت آدم علیہ السلام کی طرح اللہ تعالیٰٰ کی مخلوق تھے نہ کہ بیٹے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِنَّ مَثَلَ عِيسَىٰ عِندَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ ۖ خَلَقَهُ مِن تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُن فَيَكُونُ ﴿آل عمران، 59﴾

ترجمہ: بے شک اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی سی ہے کہ اللہ نے انہیں مٹی سے پیدا کیا پھر حکم دیا کہ ہو جا سو وہ ہوگی.

ٓ تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت آدم اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کی خلقت میں مشابہت.
2️⃣ حضرت آدم اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کی خلقت استثنائی تھی.
3️⃣ حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت آدم علیہ السلام کی طرح اللہ تعالیٰٰ کی مخلوق تھے نہ کہ بیٹے.
4️⃣ اللہ تعالیٰ کا قول اور فرمان عین اس کا پیدا کرنا اور ایجاد کرنا ہے.
5️⃣ انسان کی حقیقت اور تشکیل میں اصل شیء اس کا غیر مادی پہلو ہے.
6️⃣ اللہ تعالیٰ کا عیسائیوں کے غلط نظریے (کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے بیٹے ہیں) کو ردّ کرنے کے لئے دلیل و برہان پیش کرنا.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .