۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
عطر قرآن

حوزہ|نصرانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی الوہیت کے مدعی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے دعویٰ کی نفی۔عزت اور حکمت مطلقہ الوہیت کا معیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ ۚ وَمَا مِنْ إِلَٰهٍ إِلَّا اللَّهُ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿آل عمران، 62﴾

ترجمہ: (جناب عیسیٰ کی) یہ برحق سرگزشت ہے (وہ خدا یا خدا کے بیٹے نہیں بلکہ اس کے خاص بندے ہیں) اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے وہ توانا اور بڑا حکمت والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ انبیاء علیہم السلام کے بارے میں جو واقعہ بھی توحید کے منافی ہو وہ گھڑا ہوا ہے.
2️⃣ غیر خدا کی الوہیت کی نفی.
3️⃣ الوہیت صرف اللہ تعالیٰ کے شایان شان ہے.
4️⃣ نصرانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی الوہیت کے مدعی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے دعویٰ کی نفی.
5️⃣ عزت اور حکمت مطلقہ الوہیت کا معیار ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .