۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
عطر قرآن

حوزہ|حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پروردگار کے توسط سے نجات اور تطہیر۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اپنی طرف اٹھا لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِذْ قَالَ اللَّـهُ يَا عِيسَىٰ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۖ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ﴿آل عمران، 55﴾

ترجمہ: (اس وقت کو یاد کرو) جب اللہ نے کہا (اے عیسیٰ) میں تمہیں پورا قبض کرنے والا اور تمہیں اپنی جانب اٹھانے والا ہوں اور تمہیں کافروں سے پاک کرنے والا ہوں اور تمہاری پیروی کرنے والوں کو کافروں پر قیامت تک غالب اور برتر کرنے والا ہوں۔ پھر تم سب کی بازگشت میری طرف ہے تو اس وقت میں تمہارے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کروں گا جن میں تم اختلاف کرتے تھے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پروردگار کے توسط سے نجات اور تطہیر.
2️⃣ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اپنی طرف اٹھا لیا.
3️⃣ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو کفر آلود معاشرے سے نجات دلائی.
4️⃣ کفر آلود معاشرے کی انسان پر تاثیر.
5️⃣ انبیاء علیہم السلام کی صحیح پیروی کافروں پر کامیابی کی موجب ہے.
6️⃣ انسانوں کی ابتداء اللہ تعالیٰ سے ہے اور بازگشت بھی اسی کی طرف ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .