۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عطر قرآن

حوزہ|حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی رسالت کے اصلی مخاطب بنی اسرائیل تھے۔ رسول کو روشن نشانیوں کے ساتھ بھیجنا اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا جلوہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَرَسُولًا إِلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُكُم بِآيَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ ۖ أَنِّي أَخْلُقُ لَكُم مِّنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَأَنفُخُ فِيهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّـهِ ۖ وَأُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَأُحْيِي الْمَوْتَىٰ بِإِذْنِ اللَّـهِ ۖ وَأُنَبِّئُكُم بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِكُمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿آل عمران، 49﴾

ترجمہ: اور اسے بنی اسرائیل کی طرف اپنا رسول بنائے گا۔ (اور جب وہ مبعوث ہوگا تو کہے گا کہ) میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے معجزہ لے کر آیا ہوں کہ میں تمہارے لئے مٹی سے پرندہ کی صورت بناتا ہوں اور اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ خدا کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے۔ اور میں خدا کے حکم سے مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو شفا دیتا ہوں اور مردوں کو زندہ کرتا ہوں۔ اور جو کچھ تم کھاتے ہو۔ اور اپنے گھروں میں جمع کرتے ہو وہ تمہیں بتاتا ہوں بے شک اس میں تمہارے لئے (خدا کی قدرت اور میری نبوت کی) بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی رسالت کے اصلی مخاطب بنی اسرائیل تھے.
2️⃣ رسول کو روشن نشانیوں کے ساتھ بھیجنا اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا جلوہ ہے.
3️⃣ انسان کی تربیت اور ہدایت میں معجزہ کی تاثیر و کردار.
4️⃣ انبیائے الہیٰ علیہم السلام کے واضح معجزے ان کی رسالت کی صداقت کی علامت تھے.
5️⃣ معجزہ، انبیاء علیہم السلام کی نبوت پر انسانوں کے اطمینان کا ذریعہ.
6️⃣ مادی عناصر کی تشکیل کے بعد روح کا اس سے متعلق ہونا زندگی کے وقوع پذیر ہونے کا کلی نظام.
7️⃣ انبیاء علیہم السلام کے معجزے اذن الہیٰ سے انجام پاتے ہیں.
8️⃣ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ولایت تکوینی رکھتے تھے.
9️⃣ آیات الہیٰ سے انسان کا استفادہ اس کی مخصوص صلاحیتوں کے ساتھ مشروط ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .