۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
عطر قرآن

حوزہ|حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت مریم سلام اللہ علیہا کے بیٹے تھے نہ خدا کے۔حضرت مریم سلام اللہ علیہا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے قابل فخر ماں تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّـهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيهًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ ﴿آل عمران، 45﴾

ترجمہ: اور (وہ وقت یاد کرو) جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک خدا آپ کو اپنے کلمہ کی خوشخبری دیتا ہے۔ جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا۔ جو دنیا و آخرت میں عزت و آبرو والا ہوگا۔ اور (خدا کے) مقرب بندوں میں سے ہوگا.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ فرشتوں کی حضرت مریم سلام اللہ علیہا سے گفتگو اور انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت دینا.
2️⃣ فرشتے، اللہ تعالیٰ کا پیغام لانے والے.
3️⃣ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کا عظیم کلمہ تھے.
حضرت مریم سلام اللہ علیہا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے قابل فخر ماں تھیں.
4️⃣ مسیح، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے القابات میں سے ہے.
5️⃣ دنیا و آخرت میں عزت دار اور صاحب مرتبہ ہونا انسان کے لئے ایک قدر و منزلت ہے.
6️⃣ دنیوی و اخروی عزت حاصل کرنا ایک دوسرے سے منافات نہیں رکھتا.
7️⃣ حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت مریم سلام اللہ علیہا کے بیٹے تھے نہ خدا کے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .