۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ|مل کر عبادت کرنا قدر و قیمت رکھتا ہے اور انسان کے رشد و تکامل اور عظمت میں مؤثر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا لوگوں کو اجتماعی عبادت کے ذریعے اتحاد و ہم آہنگی کا حکم دینا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ ﴿آل عمران، 43﴾

ترجمہ: اے مریم۔ اپنے پروردگار کی اطاعت کرو۔ اور سجدہ کرو۔ اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرتی رہو.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت مریم سلام اللہ علیہا کو اپنے پروردگار کے سامنے خضوع کے ساتھ اطاعت کرنے اور سجدہ کرنے کا حکم.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اور فضل و کرم، ذمہ داری لاتا ہے.
3️⃣ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا تقاضا یہ ہے کہ اس کے سامنے خضوع کیا جائے.
4️⃣ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے مالا مال ہونے کا لازمہ یہ یے کہ انکساری کے ساتھ اس کی اطاعت کی جائے.
5️⃣ مل کر عبادت کرنا قدر و قیمت رکھتا ہے اور انسان کے رشد و تکامل اور عظمت میں مؤثر ہے.
6️⃣ اللہ تعالیٰ کا لوگوں کو اجتماعی عبادت کے ذریعے اتحاد و ہم آہنگی کا حکم دینا.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .