۲۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 17, 2024
عطر قرآن

حوزہ|حضرت مریم سلام اللہ علیہا کا اللہ تعالیٰ کے نزدیک بلند مقام و مرتبہ۔ حضرت مریم سلام اللہ علیہا مقام عصمت پر فائز تھیں۔ حضرت مریم سلام اللہ علیہا کا خلوص، پاکیزگی اور برگزیدگی ان کے دنیا کی عورتوں پر برتر ہونے کا سبب بنا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّـهَ اصْطَفَاكِ وَطَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ عَلَىٰ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ ﴿آل عمران، 42﴾

ترجمہ: اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک اللہ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاک و پاکیزہ بنایا ہے۔ اور تمہیں تمام جہانوں کی عورتوں سے برگزیدہ بنا دیا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ فرشتوں کا انبیاء علیہم السلام کے علاوہ دوسرے لوگوں سے گفتگو کرنے کا امکان.
2️⃣ حضرت مریم سلام اللہ علیہا کا اللہ تعالیٰ کے نزدیک بلند مقام و مرتبہ.
3️⃣ حضرت مریم سلام اللہ علیہا مقام عصمت پر فائز تھیں.
4️⃣ حضرت مریم سلام اللہ علیہا کا خلوص، پاکیزگی اور برگزیدگی ان کے دنیا کی عورتوں پر برتر ہونے کا سبب بنا.
5️⃣ حضرت مریم سلام اللہ علیہا تمام دنیا کی عورتوں کے لئے نمونہ عمل ہیں.
6️⃣ عورت کے مقام کو جانچنے کا معیار اس کی طہارت اور پاکدامنی ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .