۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|انسان کے اپنی آرزوؤں تک پہنچنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی درخواست۔ رشک کرنا پسندیدہ عمل یے۔ نیک اور صالح نسل ہونا ایک بلند آرزو۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُ ۖ قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ ﴿آل عمران، 38﴾

ترجمہ: اس موقع پر زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی اور عرض کیا اے میرے پروردگار! مجھے اپنی طرف سے پاک و پاکیزہ اولاد عطا فرما۔ بے شک تو (ہر ایک کی) دعا کا سننے والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت زکریا علیہ السلام کا حضرت مریم سلام اللہ علیہا کی سچائی پر مکمل اعتماد.
2️⃣ بڑے انسانوں کے معنوی کمالات کا مشاہدہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کرنے کا سبب ہے.
3️⃣ انسان کے اپنی آرزوؤں تک پہنچنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی درخواست.
4️⃣ رشک کرنا پسندیدہ عمل یے.
5️⃣ نیک اور صالح نسل ہونا ایک بلند آرزو.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .