۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|حضرت مریم سلام اللہ علیہا کا اپنے زمانے کے تمام مردوں سے بلند مرتبہ ہونا۔انسان کا اپنی نسل کی سعادت سے لگاؤ۔ اولاد کی نیک بختی اور سعادت میں ماں کی دعا اور اس کے معنوی کمالات کی تاثیر۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا أُنثَىٰ وَاللَّـهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنثَىٰ ۖ وَإِنِّي سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ﴿آل عمران، 36﴾

ترجمہ: پھر جب اس کے یہاں وہ (بچی) پیدا ہوئی۔ تو اس نے کہا: اے میرے پروردگار! میرے ہاں تو لڑکی پیدا ہوئی ہے (میں تو یہ لڑکی جنی ہوں) حالانکہ خدا خود خوب جانتا ہے کہ وہ کیا جنی ہے۔ اور وہ جانتا ہے کہ لڑکا، لڑکی یکساں نہیں ہوتے۔ اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان رجیم (کے شر) سے (بچنے کے لیے) تیری پناہ میں دیتی ہوں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت عمران علیہ السلام کے زمانے میں عموماً رواج یہ تھا کہ بیٹوں کو عبادت گاہ کا خدمتگار بنایا جاتا تھا.
2️⃣ حضرت عمران علیہ السلام کی بیوی کا یہ سمجھ کر غمگین اور متاسف ہونا کہ ان کی منت قبول نہیں ہوئی.
3️⃣ اللہ تعالیٰ کے نزدیک حضرت مریم سلام اللہ علیہا کی شخصیت کی عظمت.
4️⃣ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قدر و قیمت کا معیار بیٹا ہونا نہیں ہے.
5️⃣ حضرت مریم سلام اللہ علیہا کا اپنے زمانے کے تمام مردوں سے بلند مرتبہ ہونا.
6️⃣ انسان کا اپنی نسل کی سعادت سے لگاؤ.
7️⃣ اولاد کی نیک بختی اور سعادت میں ماں کی دعا اور اس کے معنوی کمالات کی تاثیر.
8️⃣ شیطانی وسوسوں سے بچاؤ کے لئے پناہ گاہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے.
9️⃣ شیطان، ایسا خطرہ جو انسان کی تاک میں رہتا ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .