۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
علی فقیہ

حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب علی فقیہ کو حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے نئے چیف ایڈیٹر کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ نیوز ایجنسی کے سربراہ، حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی شعبے کے نائب صدر اور حوزہ علمیہ کے منتظمین، مترجمین اور صحافیوں کی موجودگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب علی فقیہ کو حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے نئے چیف ایڈیٹر کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

علی فقیہ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گزشتہ بیس سال سے میڈیا سے منسلک ہیں اور اس میدان نمایاں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی فارسی، انگریزی، عربی، فرانسیسی، اردو، ہندی اور بنگالی زبانوں میں دستیاب ہے اور کئی سالوں سے ان زبانوں میں عالم تک معتبر خبریں پہنچنا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ghulaam HASNAIN IN 18:31 - 2023/12/27
    0 0
    مبارک ہو