۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام رئیسی + پاپ فرانسس

حوزہ/ ایران کے صدر نے کیتھولک عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانس کو پیغام بھیج کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت انسانی معاشروں کو بہت سے بڑے مسائل درپیش ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کا حملہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے نئے سال کے موقع پر فلسطین کے بے گناہ لوگوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی برادری اور تمام انسانوں کی جانب سے فوری کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز کیتھولک عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانس کو پیغام بھیج کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت انسانی معاشروں کو بہت سے بڑے مسائل درپیش ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کا حملہ ہے۔

صدر مملکت ایران نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ایک طرف بین الاقوامی ادارے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے بھیانک غیر انسانی جرائم کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہے ہیں اور دوسری طرف امریکہ اور بعض یورپی ممالک اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں، غاصب صیہونی حکومت کے حملے کا دل دہلا دینے والا نتیجہ یہ ہے کہ بیس ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت اور نئے سال کی آمد کے موقع پر غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کو روکنے کی کوشش کی جائے گی، اور انبیاء کی تعلیمات کے سائے میں انسانی معاشرے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .