۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ / ایران کے شہر بوشہر کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کہا: غزہ کے مظلوموں کی حمایت کبھی ترک نہیں ہو گی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے بقول انشاء اللہ فتح ملت فلسطین کی ہی ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق, نمائندہ ولی فقیہ اور شہر بو شہر کے امام جمعہ حجت الاسلام غلام علی صفایی بوشہری نے غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں جمع ہونے والے لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایک بار پھر بوشہر کے غیور ، غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں نکلے ہیں۔

بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: اس شہر کےبا بصیرت جوانوں ، خواتین اورمردوں نے ملت فلسطین کی حمایت میں اپنے گھروں سے نکل کر ثابت کردیا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ہم اس کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل اور اس کے حامیوں کے مظالم کو فراموش کردیا جائے انہوں نے کہا: ہم ہمیشہ ملت فلسطین کی حمایت کرتے رہیں گے اور رہبر انقلاب اسلامی کی پیشگوئی کے مطابق آخر کار فتح فلسطینیوں کا ہی مقدر ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .