حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولوی محمد امین راستی نے صوبہ کردستان میں حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا:صیہونیوں کے ہاتھوں شہید رضی موسوی کے قتل نے ظاہر کر دیا کہ یہ حکومت کس قدر بے بسی اور تذبذب کا شکار ہے۔
ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: اس وقت صہیونی حکومت گزشتہ ۷۰سال کی بہ نسبت سب سے بدترین حالت میں ہے، یہاں تک کہ حماس کے سامنے بھی بے بس نظر آ رہی ہے، ذرا سوچیں کہ اگر تمام اسلامی ممالک ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں اور تمام مقاومتی گروپ متحد ہو کر اس دہشت گرد حکومت کے سامنے کھڑے ہو جائیں تو اس حکومت کی کیا حالت ہوگی۔
مولوی راستی نے کہا: صیہونی حکومت نے عالم اسلام کے خلاف استکباری منصوبے بنا رکھے ہیں، فلسطینی قوم کی نسل کشی اس چیز پر مکمل دلیل ہے۔
ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا : عالم اسلام کو اس وقت مسئلہ فلسطین پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ان 80 دنوں میں صیہونی حکومت نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ اس نے کسی بین الاقوامی قانون کی پاسداری نہیں کی ہے لہذا غزہ اور فلسطین کے عوام کو بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس مسئلے میں اسلامی ممالک سنجیدگی کے ساتھ مداخلت کریں۔
انہوں نے مزید کہا: جب تک اسلامی اور عربی ممالک کے رہنما اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے زور دیتے رہیں گے، اس وقت تک فلسطین میں خواتین اور بچے جان گنواتے رہیں گے۔