۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عراق

حوزہ/ عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے کہا کہ بدھ کی صبح اس نے اربیل کے شمال مشرق میں صیہونی حکومت سے وابستہ ایک تکنیکی جاسوسی مرکز کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ’مقاومت اسلامی عراق ‘ نے جمعرات کی صبح عراق کے کردستان علاقے میں صیہونی حکومت کے تکنیکی جاسوسی مرکز پر حملے کی خبر دی۔

ایک بیان میں اس گروپ نے کہا کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل کے ردعمل میں اس نے بدھ کی صبح اربیل کے شمال مشرق میں صیہونی حکومت سے وابستہ ایک تکنیکی جاسوسی مرکز کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں واقع قصبے "الیاد" کے جنوب میں صیہونی حکومت کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مزاحمتی گروہوں نے طوفان الاقصیٰ کے پہلے ہفتے سے ہی فلسطین کی حمایت کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا تھا اور عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ، ڈرون حملوں کی تعداد بڑھ کر 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .