۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شہید رضی و شہید سلیمانی

حوزہ/ عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک’’نجباء‘‘ نے ایک بیان میں شام میں دہشت گرد اسرائیل کے ہاتھوں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس شہید کے خون کا بدلہ لیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک’’نجباء‘‘ نے ایک بیان میں شام میں دہشت گرد اسرائیل کے ہاتھوں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس شہید کے خون کا بدلہ لیں گے۔

عراق کی اس عظیم اسلامی مزاحمتی تحریک نے مزاحمت کے سینئر کمانڈر اور شہید حاج قاسم سلیمانی کے دوست اور ساتھی شہید سید رضی موسوی کے قتل کی مذمت کی ہے ۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں میں سے ایک جنرل سید رضی موسوی، دمشق میں سیدہ زینب کے علاقے پر صیہونیوں کے وحشیانہ ہوائی حملے میں شہید ہو گئے۔

ہم مزاحمت کے تمام بھائیوں کی خدمت میں اس عظیم مصیبت پر تعزیت پیش کرتے ہیں جنہوں نے حق کا دفاع کیا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم سے دہشت گردی کی گندگی کا صفایا کر دیا۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ پاک خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور یہ خود ہی اس غاصب اور سرکش اسرائیل سے نجات دلائے گا ۔

ہم اسلامی مزاحمتی تحریک اس کا ضرور انتقام لیں گے ، اور ہم برائیوں کے سخت دشمن اور حریف ہیں۔

واضح رہے کل شام میں صیہونی حکومت کی جانب سے کی گئی دہشت گردانہ کارروائی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی کی شہادت ہو گئی جس پر ایران اور تمام اسلامی مزاحتمی تحریکوں نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .