۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
1

حوزہ/ اسرائیل نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر فضائی اور توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خبر رساں ذرائع نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر صیہونی فوج کے بڑے پیمانے پر توپ خانے اور فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے، لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صیہونی فوج نے جمعرات کے روز جنوبی لبنان کے شہروں "بنت جبیل، یارون، مارون الراس، ایطرون کے علاقوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی نے تاکید کی ہے کہ صیہونی دشمن نے جنوبی لبنان میں جبل اللبنان اور اطراف کے جنگلات کی طرف آگ لگانے والے بم داغے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ نے بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے کفرکلا قصبے کے ارد گرد حملوں اور رامیہ کے علاقے پر توپ خانے کے حملوں کی خبر دی ہے۔

جنوبی لبنان میں شہری دفاع نے بھی اطلاع دی ہے کہ مارون الراس قصبے میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون شہید اور اس کا شوہر زخمی ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .