۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
1

حوزہ/ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں ایک عمارت پر اس وقت حملہ کیا جب حزب اللہ کے ایک شہید کی تشییع جنازہ کے لئے لوگ جمع ہوئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں ایک عمارت پر اس وقت حملہ کیا جب حزب اللہ کے ایک شہید کی تشییع جنازہ کے لئے لوگ جمع ہوئے تھے۔

لبنان کے مقامی ذرائع نے آج دوپہر (پیر) کو اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے اس جگہ پر حملہ کیا جہاں لبنانی اسلامی مزاحمتی گروہ حزب اللہ کے ایک شہید کی تشییع و تکفین کے لئے جمع ہوئے تھے۔

مقامی لبنانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایک اسرائیلی ڈرون نے کیا اور میزائل تقریب کے شرکاء سے چند میٹر کے فاصلے پر گرا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے منگل کے روز بھی جنوبی لبنان میں یاطر پبلک اسکول کے کیمپس پر ایک اسرائیلی میزائل گرا تھا، لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این اے اے) نے اطلاع دی ہے کہ میزائل اسکول کے پرنسپل کی گاڑی کو لگا ، پرنسپل میزائل لگنے سے چند منٹ قبل گاڑی سے باہر نکل چکے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .