حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک لبنانی شہید ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کے روز جنوبی لبنان کے علاقے حومین الفوقا میں پیش آیا۔لبنان کی وزارت صحت نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے حومین الفوقا گاؤں میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
میڈیا نامہ نگاروں کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے مذکورہ گاڑی پر تین میزائل داغے تھے۔ اس سے قبل آج صبح بھی ایک لبنانی شخص کو اسرائیلی ڈرون حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا، جب الصوانہ اور خربہ سلم گاؤں کے درمیان ایک پک اپ گاڑی کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ روز بھی اسرائیلی فضائی حملوں میں تین لبنانی شہری شہید اور تقریباً چھ زخمی ہوئے تھے۔ یہ حملے برعشیت، شبعا اور بنت جبیل کے علاقوں میں ہوئے۔
غور طلب ہے کہ اسرائیل نومبر 2024 میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، خاص طور پر مقبوضہ فلسطین سے ملحقہ سرحدی قصبوں پر مسلسل فائرنگ اور دخل اندازی جاری ہے۔ اس کے علاوہ بقاع علاقے اور بیروت کے جنوبی مضافات پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ