۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
رابط انصار الله یمن در جبهه مقاومت

حوزہ/ مزاحمتی گروہوں میں انصار اللہ یمن کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اہل یمن ملک ایران اور وہاں کے لوگوں سے بہت محبت کرتے ہیں، آج پوری دنیا، ایران، یمن اور فلسطین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ایران، مزاحمتی تحریکوں کا ستون اور امام خامنہ ای ان مزاحمتی تحریکوں کے رہبر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے مزاحمتی تحریکوں میں نمائندہ سلیم المنتصر نے بوشہر ایران میں ایک تقریب کے دوران گفتگو میں، یمن کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران جیسی عظیم نعمت سے نوازا اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی قیادت میں کامیاب ہونے والا انقلاب، دیگر ممالک میں مزاحمت کا سبب بنا۔

انہوں نے دفاع مقدس اور مزاحمتی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یمنیوں کا عقیدہ ہے کہ پوری تاریخ میں تین انقلاب آئیں گے، پہلے مرحلے کا انقلاب، قیام امام حسین علیہ السّلام تھا اور دوسرے مرحلے کا انقلاب، امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی قیادت میں کامیاب ہونے والا انقلابِ اسلامی ہے، جس کی قیادت اب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے ہاتھوں میں ہے اور ان انقلابات کے بعد، ظہور حضرت مہدی علیہ السّلام کا انقلاب ہے اور یہ سب ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔

مزاحمتی تحریکوں میں انصار اللہ یمن کے نمائندے نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں بعض عرب ممالک نے ہمارے اوپر حملہ کیا اور بعض ممالک نے خاموشی اختیار کی، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔ ہم یمن میں عبدالملک حوثی اور لبنان میں سید حسن نصر اللہ کو مقاومتی رہبر مانتے ہیں، لیکن امت مسلمہ کے رہبر، حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ ہیں۔

المنتصر نے کہا کہ آج ہم فلسطین اور غزہ میں خواتین اور بچوں کو غاصب اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہوتا دیکھ رہے ہیں، لیکن ایک طرف سے یہ بھی دیکھتے ہیں کہ پتھر سے دفاع کرنے والے فلسطینی آج اسلامی جمہوریہ ایران کی برکت سے غاصب اسرائیل کے خلاف میزائلوں سے مزاحمت کر رہے ہیں، یہ وہی کامیابی اور کامرانی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اہل یمن، ایران اور ایرانیوں کے عاشق ہیں، کہا کہ آج پوری دنیا، ایران، یمن اور فلسطین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ایران، مزاحمتی تحریکوں کا ستون اور امام خامنہ ای ان مزاحمتی تحریکوں کے رہبر ہیں۔

انصار اللہ یمن کے مزاحمتی تحریکوں میں نمائندہ نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات واضح ہے کہ جس راہ پر چلنے کا حکم امت اسلامیہ کے امام کریں، اسی میں ہی ہماری خیر ہے، یہ رابطہ، امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی امامت کے زمانے سے لے کر اب تک برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی مجاہدین، تمام کامیابیوں کو خدا کی توفیق کے بعد امام خامنہ ای مدظلہ کی حکیمانہ اور بصیرت افروز قیادت کی مرہونِ منت سمجھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .