۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
العميد يحيى سريع

حوزہ/ یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج کی جانب سے داغے گئے دو میزائلوں سے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا کہ یمنی عوام غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، غزہ کے لوگوں کو اس وقت قتل و غارت، تباہی اور محاصرے جیسے مظالم کا سامنا ہے، یمنی بحریہ نے ایک خصوصی آپریشن میں صیہونی حکومت کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان جہازوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے ہماری کالوں کا جواب دینے سے انکار کیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج صیہونی حکومت کے جہازوں کے علاوہ بین الاقوامی بندرگاہوں پر آنے والے تمام بحری جہازوں کو یقین دلاتی ہیں کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .