۲۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 12, 2024
News ID: 395329
20 دسمبر 2023 - 17:03
اسماعیل هنیه

حوزہ/ فلسطینی اسلامی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ وفد کے ہمراہ مصر کے دارالخلافہ قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک حماس فلسطین کے سربراہ اسماعیل ہنیہ وفد کے ہمراہ مصر کے دارالخلافہ قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق، اسلامی تحریک حماس کا ایک وفد، تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں مصر کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کے لئے قاہرہ پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ وفد ایک اہم مشن کے ساتھ مصر روانہ ہوا ہے، جہاں غاصب صہیونی جرائم کی روک تھام سمیت غزہ سے غاصب صہیونیوں کا انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے گفت و شنید ہو گی۔

المیادین کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی کا ایک وفد بھی قاہرہ کا دورہ کرے گا۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک کا ایک وفد جلد ہی قاہرہ روانہ ہو گا۔

گزشتہ روز ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہ مزاحمتی تحریک حماس کا ایک وفد قاہرہ کا سفر کرنے والا ہے، کہا تھا کہ غزہ میں زمینی لڑائی کے نتیجے میں غاصب صہیونیوں کی ناکامی کے بعد، ان ملاقاتوں کا اصل موضوع، جنگ بندی معلوم ہوتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .