۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قالیباف

حوزہ/ باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ مغرب کی کھلی حمایت بھی اب صہیونیوں کو اس دلدل سے نہیں نکال سکتی جس میں وہ پھنسے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کا افسانہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکہ اور مغرب کی حمایت بھی ناجائز صیہونی حکومت کو اس دلدل سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی جس میں وہ پھنسی ہوئی ہے، منگل کے روز پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ میں صہیونیوں کی طرف سے کئے گئے غیر انسانی اقدامات کی شدید مذمت کی۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ہم امریکہ کی قیادت میں مغربی محاذ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس کی میڈیا، فوجی، مالی اور سفارتی حمایت کے باوجود ناجائز صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کا افسانہ اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور تاریخ کا حصہ بن گیا ہے، امریکہ کی کھلی حمایت بھی اب اسے اس دلدل سے اسرائیل کو نہیں نکال سکتی جس میں وہ پھنسا ہوا ہے اور جدوجہد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے خلاف اس پرتشدد کارروائی کی وجہ سے مغرب کو عالمی سطح پر اس قدر بدنامی کا سامنا کرنا پڑے گا کہ وہ اپنی ہی قوموں میں رسوا ہو جائیں گے۔

قالیباف نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اسلامی اور عرب ممالک کے حکمرانوں کو تاریخ کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے، ایسے میں انہیں اپنے مذہبی، انسانی اور قومی فرائض کو پوری لگن کے ساتھ اور کسی کھوکھلے نعرے کے بغیر عملی طور پر ادا کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .