۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
قالیباف / بیروت ایئرپورٹ

حوزہ / ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے لبنان کے مختصر دورے پر بیروت پہنچ کر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا: ہم نے ہمیشہ لبنان کے عوام، حکومت اور مقاومت کا ساتھ دیا ہے اور آیندہ بھی ہر مشکل حالات میں ان کے ساتھ رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف آج لبنان کے مختصر دورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں۔

رپرٹ کے مطابق لبنان کے دارلحکومت بیروت پہنچنے پر محمد باقر قالیباف نے اپنے اس سفر کے اہداف کے بارے میں کہا: آج شام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا جا رہا ہوں لیکن اپنے لبنانی ہم منصب نبیہہ بری کی دعوت پر میں نے رہبر معظم انقلاب، ایران کے عوام اور صدر کا پیغام لبنان کے عوام تک پہنچانے کے لیے سب سے پہلے لبنان آنے کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم ہمیشہ لبنان کے عوام اور حکومت اور مزاحمت کے ساتھ ہیں اور ہر مشکل حالات میں پہلے کی طرح ان کے ساتھ رہیں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا: ہم سب کو فلسطینی اور لبنانی مظلوم عوام کی حمایت کرنی چاہیے۔میں غزہ اور لبنان کے عوام کی مظلومیت کا پیغام جنیوا لے کر جاؤں گا تاکہ ہر کوئی مظلوم کی حمایت کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنے فرائض سے آگاہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .