۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
شیخ علی دعموش نایب رئیس شورای اجرایی حزب الله لبنان

حوزہ/شیخ علی دعموش نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب نے لبنان پر اقتصادی جنگ مسلط کی ہے اور اپنے سیاسی اور انتخابی آپشنز کو بدلنے کے لئے کسی بھی ذرائع کا استعمال کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما شیخ علی دعموش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے لبنان پر اقتصادی جنگ مسلط کی ہے اور اپنے سیاسی اور انتخابی آپشنز کو تبدیل کرنے کے لئے ہر قسم کے ہتھیار اور ذرائع استعمال کر رہے ہیں،تاکہ لبنانیوں پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں استعمال ہونے والے اوزاروں میں ڈالر کی قیمت،مختلف ممالک کی جانب سے لبنان کو فراہم کی جانے والی امداد کی روک تھام،لبنانی بینک کے سربراہ کے مقدمے کی سماعت میں تاخیر اور عدالتی معاملات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا شامل ہیں۔

شیخ دعموش نے کہا کہ اگر دشمن سمجھتے ہیں کہ یہ غیر اخلاقی اور غیر انسانی طریقے لوگوں کے حوصلے اور عقائد کو بدل سکتے ہیں اور لبنانی مزاحمت و مقاومت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں؛کیونکہ لبنانی عوام،اپنے ملک کے لئے قربانیاں پیش کرنے والوں اور لبنان کے خلاف سازشیں اور جرائم کرنے والوں کو جانتے ہیں،لہٰذا کوئی بھی طاقت لبنانی مزاحمت و مقاومت کی پوزیشن اور قومی اصولوں کو تبدیل نہیں کر سکے گی۔

حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ ان تمام لوگوں کے ساتھ تعاون کرتی ہے جو لبنان کے مفادات کا خیال رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مستقبل کی پارلیمنٹ لبنانی عوام کی مرضی پر منحصر ہو اور امریکہ و قابض اسرائیلی حکومت کے مفادات کے بجائے لبنانی عوام کے مفادات کے لئے کام کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .