۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ممبئی میں مغل مسجد "مسجد ایرانیان" میں "مرد میدان" سیمینار کا انعقاد:

حوزہ/ شہید سردار سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان "مرد میدان" ہندوستان میں ممبئی کی مشہور و معروف مسجد "مسجد ایرانیان" مسجد میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید سردار سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر ہندوستان کے شہر ممبئی میں "مرد میدان" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر، ممبئی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ابوالفضل محمد علیخانی، حجۃ الاسلام و المسلمین فیاض باقر حسینی، حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضوی کراروی، حجۃ الاسلام و المسلمین حسین مہدی حسینی، حجۃ الاسلام و المسلمین اختر عباس جون، اور ممبئی میں رہنے والے دیگر مفکرین اور علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین فیاض باقر حسینی نے ایام فاطمیہ اور سردار حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: شہید قاسم سلیمانی اور ان کے تمام ساتھی مزارات مقدسہ کا دفاع کرنے والے افراد تھے جنہوں نے میدان جنگ میں بدترین لوگوں یعنی تکفیریوں کے خلاف جنگ لڑی اور آخرکار شہادت کی سعادت حاصل کی۔

مولانا نے سردار شہید سلیمانی کی نمایاں اور مثالی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سردار قاسم سلیمانی سادہ زیستی اور شجاعت کا نمونہ تھے۔ مومنین ہمیشہ شہادت کی امید رکھتے ہیں، سردار سلیمانی ان میں سے تھے جن کو دنیا سے کوئی لگاؤ نہیں تھا اور ان کی پوری زندگی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق رہی۔ انہوں نے داعش اور تکفیری محاذوں پر بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور انہیں نیست و نابود کیا اور تاریخ کے صفحات سے مٹا دیا۔ لیکن وقت کے یزید امریکہ نے شرمناک حرکت کی اور ایک ایسی عظیم شخصیت کو شہید کر دیا جو دنیا کو امن و سکون کا پیغام دیتا تھا۔

ہندوستان کی ممتاز شخصیت اور عالمی شہرت یافتہ حجت الاسلام و المسلمین مولانا اختر عباس جون نے بھی اپنے بیان میں کیا: خدا نے قرآن کریم میں وعدہ کیا ہے کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم دنیا بھر میں سردار سلیمانی اور ابومہدی المندس اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں شاندار پروگرامز کا مشاہدہ کر رہے ہیں، امریکہ کے اس شرمناک اقدام نے نہ صرف ضمیروں کو بیدار کیا بلکہ اپنے ہی خلاف نفرت کے بیج بو دئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .