حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ برائے صوبہ مرکزی آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے سردار شہید حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا: یہ عظیم شہید ظلم اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں اور جدید ایرانی و علاقائی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کی یاد ہمیشہ قوموں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔
آیت اللہ دری نجف آبادی نے اپنے پیغام میں کہا: پانچ سال گزر گئے، جب اس مردِ میدان، سپاہ قدس کے نامور کمانڈر شہید سردار حاج قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا۔ عالمی استکبار اور آزادی پسند اقوام کے خونخوار دشمن، جن کی قیادت شیطانی ریاستی دہشت گردی اور مجرمانہ صہیونیت کر رہی تھی، نے ہمارے عزیز سردار اور ان کے مجاہد ساتھیوں کے خون بہا کر دنیا کو اپنی حقیقی شکل دکھا دی۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ عاشورہ 61 ہجری کو بھی شہداء کے مقدس خونوں نے مزید طراوت عطا کی۔
انہوں نے کہا: سردار سلیمانی تمام نسلوں کے لیے بے مثال نمونہ ہیں۔ وہ یقیناً انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے صفِ اول کے رہنماؤں میں سے ایک تھے۔
آیت اللہ دری نجف آبادی نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب نے سردار سلیمانی کی شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں اسلام کے تربیت یافتہ اور امام خمینی (رہ) کے مکتب کے شاگرد قرار دیا جو کہ ان کے طرزِ عمل، گفتار، رویے اور زندگی کے نقوش میں اس مکتب کو بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ