۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سردار شهید قاسم سلیمانی

حوزہ/ سردار سلیمانی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کو محفوظ بنانے اور برقرار رکھنے کے لئے سرسخت کوشش کی اور داعش سمیت تکفیری اور سلفی گروہوں کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا و بیرون ملکوں میں مذہبی اداروں کے قیام کے لئے بہت زیادہ کوششیں کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی قدس فورس کے کمانڈر سردار قاسم سلیمانی حوزہ علمیہ نجف اشرف کی حمایت اور حفاظت کے لئے بہت زیادہ کوشش کرتے تھے۔

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سردار قاسم سلیمانی نے یہودیوں کی سرگرمیوں کی نگرانی اور جاسوسی کے لئے مراکز قائم کئےتھے۔

اس اخبار کے مطابق، سردار سلیمانی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کو محفوظ بنانے اور برقرار رکھنے کے لئے سرسخت کوشش کی اور داعش سمیت تکفیری اور سلفی گروہوں کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا و بیرون ملکوں میں مذہبی اداروں کے قیام کے لئے بہت زیادہ کوششیں کیں۔

سردار سلیمانی نے اس انداز میں کام کیا ہے کہ آج حزب اللہ کی افواج اسرائیل کی سرحدوں پر کھڑی ہیں

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں صہیونی اپنی خفیہ سرگرمیوں میں اتنے طاقتور تھے کہ وہ کئی منزلہ عمارتوں میں رہنے والے حزب اللہ کے ایک ممبر کو نشانہ بنا کر ان کا قتل کرسکتے تھے اور یہاں تک کہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو اس طرح آسانی سےنشانہ بنا سکتے تھے کہ گولی اور میزائل ان کے کمروں میں داخل ہوں یا سیدھا ان کی پیشانی پر فائر مار سکتے تھے،لیکن سردار سلیمانی نے اس انداز میں کام کیا ہے کہ آج حزب اللہ سے وابستہ مزاحمتی اور مقاومتی فوجی دستے اسرائیلی سرحد پر پہرہ دے رہے ہیں۔

یروشلم پوسٹ کی اطلاع کے مطابق،سردار سلیمانی نے یمن میں لوگوں کو طبی تربیت دی، میڈیکل کالجز میں طلباء جوٹریننگ 6 سے 10 سال کے دوران حاصل کرتے ہیں،یہ ٹریننگ سردار سلیمانی نے 6 مہینے کے عرصے میں انہیں دی، تاکہ وہ ڈاکٹر بن کر یمنی عوام پر جاری سعودی وحشیانہ ظلم و بربریت کے خلاف اپنے عوام کا دفاع کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .