۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
شیخ بلال شعبان دبیرکل جنبش توحید اسلامی لبنان

حوزہ/ تحریک وحدت اسلامی لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ بلال شعبان نے لبنانی سیاسی کارکن انیس نقاش کی رحلت کو ایک بہت بڑا فقدان قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک وحدت اسلامی لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ بلال نے لبنانی سیاسی کارکن انیس نقاش کی رحلت پر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس سانحے کو بہت بڑا فقدان قرار دیا ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ میں برادرانیس نقاش کو کئی دہائیوں سے جانتا تھا،انہوں نے کہاکہ وہ ایک حقیقی انقلابی اور تجربہ کار جنگجو تھے جس نے اپنے مقاصد کا دفاع کیا اور مختلف ممالک اور براعظموں میں امن و سلامتی،معاشی،فکری اور میڈیا کی سطح پر تبدیلیاں رونما کرنے کے لئے جدوجہد کی۔

شیخ بلال شعبان نےمزیدکہا کہ مرحوم نقاش کو جنگی امور کا وسیع تجربہ تھا کیونکہ وہ نوجوانی کی عمر سے ہی فلسطینی مجاہدین کی تحریکوں سے وابستہ تھے ،جنوبی لبنان کے تمام دیہات اسے جانتے تھے اور ان کی انقلابی جدوجہد کی وجہ سے مرحوم کو کئی سال فرانسیسی جیل میں بھی صعوبتیں برداشت کرنی پڑی۔

تحریک وحدت اسلامی لبنان کے سکریٹری جنرل نے بیان کیاکہ مرحوم انیس نقاش،مسلمانوں اور عیسائیوں،شیعوں اور سنیوں،لبنانیوں،فلسطینیوں اور انقلابیوں سے آزادی اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے تمام مختلف جنگجوؤں سے ملاقات کرتے تھے اور کہتے تھے کہ فلسطین کو جد و جہد کاقبلہ اول ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم نقاش،القدس کی آزادی کو بہت قریب سمجھتے اور القدس کی آزادی کے بعد،استعمار اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے امت مسلمہ کے مابین پیدا ہونے والے خلاء کو تعلقات کی شکل میں لانے کے حوالے سے گفتگو کرتے تھے۔

شیخ شعبان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انیس نقاش کے نقطہ نظر سے،ہمارا محور معیشت اور محاصرے کی جنگ کے میدان میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے،مزید کہاکہ مرحوم نقاش معاشی ناکامی کو کوتاہیوں کا نتیجہ سمجھتے تھے اور اس حوالے سے امید کا اظہار کرتے تھے کہ مقاومتی ممالک کے درمیان اقتصادی اور معاشی تعلقات قائم ہوجائیں تاکہ امریکہ اور استعماری ممالک مزاحمتی محوروں پر مسلط نہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .