۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیخ ماهر حمود رئیس اتحادیه جهانی علمای مقاومت

حوزہ/ مزاحمتی علماء کونسل لبنان نے شہر صیدا میں، انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مزاحمتی علماء کونسل لبنان نے شہر صیدا میں، انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا۔ جشن انقلاب کی اس عظیم الشان تقریب میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے نمائندے علی اصغری،حزب اللہ پولیٹیکل کونسل کے ممبر شیخ عبد المجید عمار، شیخ احمد الزین اور شہر صیدا اور دیگر علاقوں کے علمائے کرام موجود تھے۔

تقریب سے مزاحمتی علماء کونسل لبنان کے سکریٹری جنرل اور اہل سنت امام جمعہ شہرصیدا شیخ ماہر حمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نےاستکبار جہاں کے ساتھ محاذ آرائی کو ترجیح دی اور مسئلہ فلسطین جو کہ عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے،کو عالمی سطح پر اٹھایا اور ایران مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

مقاومتی علماء کونسل کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن کی مزاحمتی و مقاومتی قوتوں کو داخلی جنگوں میں  مشغول رکھنے کی کوششیں کبھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتی ہیں، مزید کہا کہ مقاومت و مزاحمت، غلط الزامات کے مقابلے میں اپنادفاع کرنے پر اکتفا نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان الزامات میں نئی حکومت کی تشکیل کی ممانعت یا مشتبہ قتل کا معاملہ شامل ہے جوکہ لبنان میں دشمن کی خدمت کے لئے انجام دیا جارہا ہے۔

آخر میں،شیخ ماہر حمود نے انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی عوام اور رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کردیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .